شمال مشرقی خطے کی ترقی (ڈی او این ای آر) کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)،
وزیر اعظم کے دفتر، عملہ عوامی شکایات، پنشن ، جوہری توانائی اور خلاء کے
وزیر مملکت ڈاکٹر جیتندر سنگھ نے کہا ہے کہ ہندوستان کا جوہری پروگرام وزیر
اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت کے دو برسوں میں تیز رفتاری سے
کامیابیاں حاصل کی ہیں اور اس کے نتائج اب ظاہر ہونے لگے ہیں۔ ڈاکٹر جیتندر سنگھ آج یہاں جوہری بجلی کے ہال میں لوگوں سے
خاص طور
پر طلباء سے با ت چیت کر تے ہوئے ہندوستان کی جوہری ترقی کے مختلف
شاندار پہلوؤں کو اجاگر کیا۔ وز یر موصوف نے کہا کہ ابھی حال ہی میں پرگتی میدان میں جوہری بجلی
کے ہال کے قیام کا خیال اس احساس کے بعدپیدا ہوا کہ جوہری توانائی
کے محکمے کا ہیڈ کوارٹر قومی راجدھانی میں نہیں ہے اور اس کی زیادہ تر
سرگرمیاں ہندوستان کے مغربی اور جنوبی حصوں میں محدود ہیں جس کے باعث ملک
کے اس حصے میں مذکورہ محکمہ کو زیادہ تر لوگ نہیں جانتے ہیں۔